بالی ووڈ کے ان مشہور سلیبریٹیز کے درمیان ہیں آپسی رشتے ، جن کے بارے میں شاید ہی جانتے ہوں گے آپ
بالی ووڈ میں کئی ایسے اسٹارس ہیں جن کے بارے میں آپ جانتے ہیں کہ کون کس کا بیٹا ۔ بیٹی یا کون کس کا بھائی ۔ بھتیجہ ہے ، لیکن فلم انڈسٹری میں کئی ایسے سلیبریٹیز بھی ہیں ، جن کے رشتے کے بارے میں بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں ۔ بی ٹاون میں کئی سلیبریٹیز ہیں ، جن کے آپسی رشتوں کے بارے میں شاید آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے ، تو آئیے آپ کو ایسے ہی کچھ رشتوں کے بارے میں بتاتے ہیں ۔
Bollywood Celebrities بالی ووڈ کی بے بو یعنی کرینہ کپور خان اور صدی کے مہانائک امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا بالی ووڈ کی دو سب سے اچھی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں ، لیکن یہ بات کافی کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ شویتا کرینہ کی بھابھی لگتی ہیں ۔ اس رشتے کو آپ ایسے سمجھ سکتے ہیں کہ شویتا کے شوہر نکھل نندا ، شرتو نندا کے بیٹے ہیں اور شرتو نندا ، راج کپور کی بیٹی ہیں ۔ ایسے میں کرینہ نکھل کی کزن ہیں اور شویتا ان کی بڑی بھابھی ہیں ۔ تصویر : @KareenaKapoor/ShwetaBachchan

بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راو حیدری اور سپراسٹار عامر خان کی بیوی کرن راو تلنگانہ کی رائل فیملی سے تعلق رکھتی ہیں ۔ ادیتی راو اور کرن دونوں ہی چچازاد بہن ہیں کیونکہ جے پی راو ادیتی کے نانا اور کرن راو کے دادا تھے ۔ تصویر : @AditiRaoHaidari/Kiran Instagram

اس رشتے کے بارے میں شاید ہی آپ نے پہلے کبھی سنا ہوگا کیونکہ ہم یہاں بالی ووڈ اداکارہ کاجول ، رانی مکھرجی اور ایان مکھرجی کی بات کررہے ہیں ۔ دراصل کاجول ، ایان اور رانی ایک دوسرے کے چچازاد بھائی بہن ہیں کیونکہ ان کے والد بھی چچازاد بھائی تھی ۔ تصویر : @Kajol/Ranifanclub instagram

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو فلمی دنیا کے سب سے کامیاب اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ وہیں اداکار انل کپور کی بیٹی سونم کپور بھی اپنی فلموں کے ذریعہ باکس آفس پر دھمال مچاتی رہتی ہیں ، لیکن شاید آپ رنویر اور سونم کے ایک انوکھے رشتے کے بارے نہیں جانتے ہوں گے ۔ آپ کو بتادیں کہ سونم کپور کی نانی اور رنویر سنگھ کے دادا بھائی بہن ہیں ، جس وجہ سے ان کی ماں کزن سسٹر ہیں اور ایسے میں یہ دونوں اسٹارس چچا زاد بھائی بہن ہیں ۔ تصویر : @SonamKapoor/RanveerSingh instagram

یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے کہ مشہور سنگر آشا بھوسلے اور لتا منگیشکر سگی بہنیں ہیں ، لیکن یہ بات کافی کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ اداکار شکتی کپور کی بیٹی ان کی پوتی ہیں ۔ دراصل لتا منگیشکر اور آشا بھوشلے شردھا کپور کے دادا کی کزن سسٹرس ہیں ، جس کی وجہ سے شردھا اور لتا و آشا کے درمیان دادی اور پوتی کا رشتہ ہے ۔ تصویر
Bollywood Celebrities : @AshaBhosle/Shraddha Instagram