ہم تمہیں نہیں بھولے، سانحہ اے پی ایس کو 4 سال مکمل، زخم آج بھی تازہ ہیں .

پاکستانیوں کے دل پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور میں لگنے والے زخم کو چار سال مکمل ہوگئے۔ 4 سال قبل بزدل دہشتگردوں نے اے پی ایس کے معصوم بچوں کے خون کی ایسی ہولی کھیلی کہ پوری دنیا کے دل چھلنی ہوگئے۔ اس اندوہناک واقعے میں معصوم بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے۔ سانحہ اے پی ایس کی یاد میں آج (اتوار 16 دسمبر کو) ملک بھر میں سرکاری و نجی سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں دہشتگردی کے خلاف جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں