پی ایس ایل کے تمام میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

پی ایس ایل سیزن فور:

پاکستان میں ہونے والے تمام میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ لاہور میں ہونے والے تمام کے تمام میچز کراچی میں شفٹ کر دیئے گئے۔

یاد رہے کچھ دن پہلے پی سی بی کے چیئرمین
احسان مانی نے اس بات کا یقین دلایا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے تمام میچز اپنے وقت پر اور اپنی جگہ پر ہوں گے کوئی شیڈول میں تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال پہلے کراچی کے لیے ایک میچ مانگا تھا اب تو سارے کے سارے میچ کراچی میں ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں