ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل سیزن فور کی کامیاب ٹیموں میں سے ایک کامیاب ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ ملتان سلطان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر ۱۲۱ رنز بنائے۔ سہیل تنویر اور براوو کی شاندار بولنگ دونوں کھلاڑیوں نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور پہلے ہی پورا کر دیا۔
اپنا پہلا میچ کھیلنے والے براوو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ملتان سلطان آٹھ میچوں میں سے صرف دو میچز ہی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں