شہنشاہِ جذبات محمد علی آج بھی یادوں میں زندہ ہیں


اداکار محمد علی کے مداح آج ان کی 88 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
محمد علی کا فلمی سفر 1962 ءمیں ’چراغ جلتا رہا‘ سے شروع ہوا. فلم انڈسٹری کی تاریخ شہنشاہِ جذبات محمد علی کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے.
اداکار محمد علی کی نمایاں فلموں میں آگ کا دریا، انسان اور آدمی، شمع، آئینہ اور صورت، کنیز، جانے انجانے، بھروسہ اور صاعقہ شامل ہیں۔باوقار شخصیت اور جاندار آواز،تلفظ کی ادائیگی اور زبان پر گرفت، محمد علی کا ہی خاصہ تھی۔فلم انڈسٹری میں بہترین خدمات انجام دینے پر آپ کو ائیڈ آف پرفارمنس اور تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
29 ستمبر 1966ء کو وہ اداکارہ زیبا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، حقیقی زندگی میں بھی ان کی جوڑی انتہائی کامیاب رہی۔
19 مارچ 2006ء کو انتقال کر جانے والے محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13 برس گزر چکے ہیں لیکن وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں