تحقیقاتی کمیٹی نے نشوا کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی

وزیر اعلیٰ سندھ کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے نشوا کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی. رپورٹ کے مطابق نشوا کی طبیعت کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے بگڑی تھی۔ غلط انجیکشن نے نشوا کے دماغ، دل اور جگر کو متاثر کیا، اگر اسپتال بروقت درست علاج کرتا تو بچی بچ سکتی تھی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بچی کے پوسٹ مارٹم کے نمونے حاصل کرلیے، حتمی رپورٹ نمونوں کے نتائج آنے کے بعد دی جائے گی۔
تحقیقاتی کمیٹی میں سیکریٹری صحت ،سول سرجن ،فارنزک لیب ڈائریکٹر بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں